اسٹیٹ بینک نے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں ’گو کیش لیس‘ مہم کا آغاز کردیا

شائع May 20, 2025
— فائل فوٹو: آن لائن
— فائل فوٹو: آن لائن

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں ’گو کیش لیس‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد عیدالاضحیٰ کے دوران مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا اور نقد لین دین پر انحصار کم کرنا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکمتِ عملی پر مبنی یہ اقدام پیر کو باضابطہ طور پر شروع کیا گیا ہے، جو اسٹیٹ بینک کے ملک بھر میں ڈیجیٹل مالی شمولیت کے فروغ کے ہدف کے مطابق ہے، یہ مہم 6 جون تک یا عید کی شام تک جاری رہے گی۔

بینکنگ انڈسٹری کے تعاون سے چلائی جانے والی اس مہم کا مقصد ملک بھر کی 54 نامزد مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کو سہل اور ڈیجیٹل بنانا ہے۔

گزشتہ سال ڈیجیٹلائزیشن کے کامیاب تجربے کے بعد، اس سال کی مہم کا مقصد مارکیٹ میں شامل افراد میں ڈیجیٹل طریقہ کار کو مزید فروغ دینا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2025
کارٹون : 16 جون 2025