• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Cloudy 27°C
  • ISB: Partly Cloudy 26°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Cloudy 27°C
  • ISB: Partly Cloudy 26°C

بھارت میں پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر کا تعلق بی جے پی سے نکلا

شائع اپ ڈیٹ
بھارتی بارڈر کراسنگ پر بی ایس ایف نے شناخت پوچھی تب بھی جیوتی نے خود کو بی جے پی سے بتایا تھا — فائل فوٹو: لوکمات ٹائمز
بھارتی بارڈر کراسنگ پر بی ایس ایف نے شناخت پوچھی تب بھی جیوتی نے خود کو بی جے پی سے بتایا تھا — فائل فوٹو: لوکمات ٹائمز

بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کی گئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے نکلا۔

ڈان نیوز کے مطابق 17 مئی کو گرفتار کی جانے والی ہریانہ کی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا بی جے پی کی کارکن نکلی، جیوتی ملہوترا کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مودی سرکار کا الزام ہے کہ جیوتی نے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطہ رکھ کر حساس معلومات فراہم کی تھیں۔

اس کے برعکس گرفتار خاتون یوٹیوبر بی جے پی ہریانہ سے وابستہ ہیں اور متعدد بار بی جے پی کے ایونٹس میں شریک ہو چکی ہیں۔

بھارتی بارڈر کراس کرنے پر بی ایس ایف کے جوان نے جب شناخت پوچھی تو جیوتی نے خود کو ہریانہ بی جے پی سے بتایا تھا۔

بی ایس ایف جوان نے ’بی جے پی ہی چاہیے‘ کہہ کر خاتون سے جانچ پڑتال چھوڑ دی تھی، بی ایس ایف جوان کا جانچ پڑتال نہ کرنا اور چھوڑنا قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026