بھارت کی ایک اور سازش ناکام، بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی
بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر قائل کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انعقاد لاہور میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سیریز کے معاملات طے کرنے کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج خصوصی طور پر ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر سے ملاقاتیں کیں اور کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان پر قائل کیا۔
واضح رہے کہ ابھی سیریز کی باقاعدہ تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔