عمران خان کی رہائی سے مایوس نہیں، ان شا اللہ جلد رہا ہوجائیں گے، بیرسٹر گوہر

شائع May 20, 2025
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہمارے کارڈز پر ہے نہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہمارے کارڈز پر ہے نہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق ہم مایوس نہیں ہوئے ہیں، عمران خان نا حق جیل میں قید ہیں، ان شا اللہ وہ جلد رہا ہوجائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے پوری قوم کو اتنی بڑی فتح سے نوازا ہے، اب کوئی نہ کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں اب بہت ہوگیا، کامن سینس پریویل کرنی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہماری دعا ہے بانی اسی ہفتے رہا ہو جائیں لیکن ان شا اللہ وہ جلد ہی رہا ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہمارے کارڈز پر ہے نہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے، 6 مئی کو کوئی ملاقات اڈیالہ جیل میں ہوئی نہ عمران خان کو کوئی بریفنگ دی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہم سے ملاقات میں ایسی کسی بریفنگ کا تذکرہ نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 جون 2025
کارٹون : 17 جون 2025