• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

یادگار شہدا جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب

شائع May 21, 2025
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے
—فوٹو: ڈان نیوز
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے —فوٹو: ڈان نیوز
فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ اعزاز قوم، افواج پاکستان کو خراج تحسین ہے
—فوٹو: ڈان نیوز
فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ اعزاز قوم، افواج پاکستان کو خراج تحسین ہے —فوٹو: ڈان نیوز
آرمی چیف نے کہا کہ اعزاز ان شہدا کو خراج عقیدت ہے جو بھارتی جارحیت کیخلاف ڈٹے رہے
—فوٹو: ڈان نیوز
آرمی چیف نے کہا کہ اعزاز ان شہدا کو خراج عقیدت ہے جو بھارتی جارحیت کیخلاف ڈٹے رہے —فوٹو: ڈان نیوز

یادگار شہدا جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تقریب میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے یہ اعزاز پوری قوم، مسلح افواج، خاص طور پر سول اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا اور سابق فوجیوں کے نام کیا۔

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز خاص طور پر ان شہدا کو خراج عقیدت ہے، جو پاکستان کے خلاف بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولاد کی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026