ملک بھر میں آج بھی سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

شائع May 21, 2025
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

ملک بھر میں آج بھی فی تولہ سونا 6 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 6 ہزار 600 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 5 ہزار 659 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 188 روپے اضافے سے 2 لاکھ 74 ہزار 601 روپے تک جا پہنچی۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 56 روپے اضافے سے 3 ہزار 466 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 48 روپے بڑھ کر 2 ہزار 971 روپے میں فروخت ہوئی۔

ادھر، عالمی منڈی میں سونا 66 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025