خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آگئے

شائع May 21, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے، رواں سال ملک بھر میں مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 10 ہوگئی۔

پاکستان انسداد پولیو پروگرام کی ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلات کے مطابق پولیو کے خاتمے کے لیے قومی ادارہ صحت میں علاقائی ریفرنس لیبارٹری نے جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت اور ضلع بنوں میں وائلڈ پولیو وائرس کے دو نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔

ان تازہ ترین کیسز کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کے تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 10 ہو گئی ہے جن میں سے پانچ کا تعلق خیبر پختونخوا، چار کا سندھ اور ایک کا پنجاب سے ہے۔

پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق اگرچہ ملک بھر میں اعلیٰ معیار کی پولیو ویکسینیشن مہمات جاری ہیں، لیکن کچھ علاقے، خاص طور پر جنوبی خیبر پختونخوا میں، مسلسل چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان علاقوں میں محدود رسائی اور گھر گھر ویکسینیشن مہم چلانے میں مشکلات، یہ رسائی اور آپریشنل رکاوٹیں ہزاروں بچوں، خاص طور پر جنوبی کے پی میں، ویکسینیشن کے مواقع چھوٹ جانے کے نتیجے میں پولیو وائرس کے سامنے آنے کے خطرے سے دوچار کرتی ہیں۔

پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق2025 کی تیسری ملک گیر پولیو ویکسینیشن مہم 26 مئی سے شروع ہورہی ہے جس میں 159 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 45.4 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، جس میں جنوبی خیبر پختونخوا کے زیادہ خطرے والے علاقے بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025