• KHI: Partly Cloudy 28.5°C
  • LHR: Rain 30.5°C
  • ISB: Heavy Rain 27.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.5°C
  • LHR: Rain 30.5°C
  • ISB: Heavy Rain 27.9°C

کراچی: لیاقت آباد میں بجلی و پانی کی عدم فراہمی پر اہل علاقہ کا احتجاج، ٹائر جلاکر سڑک بند کردی

شائع اپ ڈیٹ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ضلع وسطی کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر لوگوں نے احتجاج کرکے سڑک بند کردی، ٹریفک بند ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ضلع وسطی میں لیاقت آباد کے علاقے سندھی ہوٹل کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑک بند کردی جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ صبح سے بجلی کی بندش کے باعث پانی کی کمی کا سامنا ہے، بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ مستقل جاری ہے جس کی وجہ سے روزمرہ معمولات بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بجلی اور پانی کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026