عالمی رہنما غزہ کے عوام کے تحفظ کیلئے اسرائیل پر دباؤ بڑھائیں، ملالہ کی اپیل

شائع May 22, 2025
ملالہ نے کہا کہ ہماری اجتماعی انسانیت عالمی اور فوری اقدام کا تقاضا کرتی ہے
—فائل فوٹو:
ملالہ نے کہا کہ ہماری اجتماعی انسانیت عالمی اور فوری اقدام کا تقاضا کرتی ہے —فائل فوٹو:

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے عالمی رہنماؤں سے فوری اقدام کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اسرائیلی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں اور غزہ کے عوام کا تحفظ کریں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جب میں ہزاروں بھوکے بچوں، تباہ شدہ اسکولوں، ہسپتالوں، روکی گئی انسانی امداد اور بے گھر خاندانوں کو دیکھتی ہوں، تو میرا دل ڈوب جاتا ہے، غزہ میں اسرائیل کی ظالمانہ اور بے رحمانہ کارروائیاں دیکھ کر میں ٹوٹ چکی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اجتماعی انسانیت عالمی اور فوری اقدام کا تقاضا کرتی ہے، میں ہر عالمی رہنما سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اسرائیلی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں تاکہ اس نسل کشی کو روکا جا سکے، اور عام شہریوں کا تحفظ کیا جا سکے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان کے ساتھ مل کر انسانی فلاحی تنظیموں، فلسطین چلڈرن فنڈ، اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی کی حمایت کریں، کیوں کہ ان کے بہادر کارکن اپنی جانیں داؤ پر لگا کر زندگیاں بچانے میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025