چین کے ساتھ دفاعی تعاون پاکستان کی تذویراتی طاقت کی بنیاد ہے، سردار ایاز صادق

شائع May 22, 2025
اسپیکر نے خضدار میں حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیگا
— فوٹو: ڈان نیوز
اسپیکر نے خضدار میں حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیگا — فوٹو: ڈان نیوز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دفاعی تعاون پاکستان کی تذویراتی طاقت کی بنیاد ہے، جے ایف 17 تھنڈر ، جے 10 سی اور پی ایل 15 میزائل پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک-چین دوستی کے 74 سالہ جشن کی تقریب میں شرکت کی۔

سردار ایاز صادق نے تقریب سے خطاب میں خضدارمیں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گا۔

پاک چین دوستی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تاریخی تعلقات، باہمی اعتماد کی زندہ مثال ہیں، چین-پاکستان شراکت داری، استحکام اور ترقی کی علامت ہے۔

تقریب میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے بھی اپنے خطاب میں پاکستان کو برادرانہ دوست ملک قرار دیا، اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 74 سال پر محیط تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025