کراچی: لانڈھی میں 50 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا
کراچی کے علاقے لانڈھی میں ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ ٹینکر سے ڈیزل بہنے پر پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق لانڈھی نمبر 4 کے قریب ڈیزل سے بھرا ہوا ٹینکر الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں ٹینکر سے ڈیزل کا اخراج شروع ہوگیا، لانڈھی پولیس نے فوری طور پر متاثرہ جگہ کو گھیرے میں لے کر آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔
فائر بریگیڈ اور ریسکیو کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ٹاؤن انتظامیہ کے عملے نے فوری طور پر ٹینکر سے رسنے والے تیل پر مٹی ڈال دی۔
پولیس کے مطابق آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر ڈیزل موجود ہے ،ٹینکر ڈرائیور آصف کے مطابق وہ ٹنڈو محمد خان سے آرہا تھا، آئل ٹینکر پاکستان آئل ریفائنری جا رہا تھا کہ حادثہ ہوگیا۔