• KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm
  • KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm

پاکستانی فنکاروں کی خضدار اسکول بس حملے کی شدید مذمت

شائع May 22, 2025
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ماورا حسین، درفشاں سلیم اور شہروز سبزواری سمیت پاکستان کے نامور اداکاروں نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ایک بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔

اداکاروں نے انسٹاگرام ہینڈلز پر اسٹوریز اور پوسٹس کے ذریعے اس دلخراش واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے معصوم بچوں کی جانوں کے زیاں پر افسوس کیا۔

اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ خضدار میں ہونے والے حملے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بچوں سے بھری اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا، کون سا ظلم ہے جو معصوم بچوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت دیتا ہے؟

اداکار شہروز سبزواری نے بھی اس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بزدل دشمن اسکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ماورا حسین نے لکھا کہ ہرر خبر پچھلی خبر سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ بچوں کی اسکول بس پر حملہ، دنیا کو کیا ہوگیا ہے، انسانیت کہاں گئی؟

یاد رہے کہ 21 مئی کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس پر خودکش حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور 38 زخمی ہوگئے۔

38 زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بعض زخمی بچوں کی حالت تشویش ناک ہے، شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025