وادی تیرہ سے 3 مغویوں کی لاشیں برآمد، لکی مروت میں کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

شائع May 23, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے 3 مقامی افراد کی لاشیں ملی ہیں، تینوں مقامی افراد کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے اغوا کیے گئے 3 شہریوں کو قتل کردیا گیا، دہشت گرد لاشیں ملک دین خیل میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تینوں مقامی افراد کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا، لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب لکی مروت کے گاؤں اباخیل میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی گاؤں اباخیل سے لکی مروت شہر جارہی تھی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025