وزیر اعظم سے برطانوی ماہر معیشت کی ملاقات، حکومتی معاشی پالیسیوں کو سراہا

شائع May 23, 2025
فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی ماہر معیشت پروفیسر ڈاکٹر اسٹیفن ڈرکن نے ملاقات کی، ماہر معیشت نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم سے برطانوی ماہر معیشت پروفیسر ڈاکٹر اسٹیفن ڈرکن نے ملاقات کی، دوران ملاقات ڈاکٹر اسٹیفن نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور ٹیرف ریشنلائزیشن پالیسی کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار کے فروغ کے لیے پالیسیوں میں اور معاشی ترقی کے لیے مالیاتی، محصولات اور پیداواری پالیسی میں توازن ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں پاکستانی اشیاء کی دنیا بھر میں مانگ تھی، ان کا کہنا تھاکہ برآمدی ترقی کے لیے معیشت میں اصلاحات درکار ہیں۔

ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر ترقی و منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پاور اویس خان لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025