اوکاڑہ: ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، باپ، بیٹی اور 2 بیٹے جاں بحق

شائع May 24, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں تیز زفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں باپ، بیٹی اور 2 بیٹے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق خوفناک حادثہ جی ٹی روڈ پر پنجاب کالج کے سامنے اس وقت پیش آیا جب والد بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد ندیم اور ان کے تین بچے 10 سالہ آریان، 8 سالہ ایان اور 6 سالہ عائزہ شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریلر ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت و کوتاہی کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا۔

ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025