نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈالرز میں ریٹرن آن ایکویٹی کی اجازت دے دی

شائع May 24, 2025 اپ ڈیٹ May 26, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو ڈالرز میں ریٹرن آن ایکویٹی کی اجازت دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو یہ اجازت ملٹی ایئرٹیرف 2024 تا 2030 کی ترسیل اور تقسیم کے بزنس کی مد میں دی گئی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈسٹری بیوشن بزنس کے لیے 3 روپے 31 پیسے فی یونٹ اوسط ٹیرف کی اجازت دی۔

اس کے علاوہ ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن ٹیرف کے فیصلے بھی جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے مطابق کے الیکٹرک کو 14 فیصد ڈالرز کے حساب سے ریٹرنز آن ایکویٹی کی اجازت دی گئی ہے۔

نیپرا نے ٹرانسمیشن بزنس کے لیے 12 فیصد کے حساب سے ریٹرنز آن ایکویٹی کی اجازت بھی کے الیکٹرک کو دی ہے۔

ریٹرن آن ایکویٹی (آر او ای) کیا ہے؟

ریٹرن آن ایکویٹی (آر او ای) کسی کمپنی کی مالی کارکردگی کا ایک پیمانہ ہے، اسے کمپنی کی خالص آمدنی کو شیئر ہولڈرز کی ایکویٹی پر تقسیم کرکے حساب کیا جاتا ہے، چونکہ شیئر ہولڈرز کی ایکویٹی کمپنی کے اثاثوں میں سے اس کے قرض کو منہا کرنے کے بعد حاصل ہوتی ہے، اس لیے آر او ای ایک کمپنی کی خالص اثاثوں پر واپسی کو ظاہر کرنے کا طریقہ ہے۔

ریٹرن آن ایکویٹی کو کسی کارپوریشن کی منافع بخش صلاحیت اور اس کے منافع کمانے کی مؤثریت کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے، جتنا زیادہ آر او ای ہوگا، اتنی ہی مؤثر طریقے سے کمپنی کی مینجمنٹ اپنی ایکویٹی فنانسنگ سے آمدنی اور ترقی حاصل کر رہی ہوتی ہے۔

دریں اثنا، کے الیکٹرک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیپرا نے کے-الیکٹرک کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن ٹیرف درخواستوں پر مالی سال 24-2023 سے مالی سال 30-2029 تک کے لیے فیصلے جاری کرے، یہ فیصلے تفصیلی عوامی سماعتوں، تکنیکی جائزوں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی آراء کی روشنی میں کیے گئے۔

یہ فیصلے صارفین پر براہ راست لاگو نہیں ہوں گے کیونکہ بجلی کی قیمتیں وفاقی حکومت کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت طے کی جاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025