لاہور: ڈیفنس اے سے خاتون کو کار سواروں نے اغوا کرلیا، واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

شائع May 24, 2025
مدعی کے مطابق بہن کو سابق بہنوئی فیاض نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اغوا کیا ہے — فوٹو: ڈان نیوز
مدعی کے مطابق بہن کو سابق بہنوئی فیاض نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اغوا کیا ہے — فوٹو: ڈان نیوز

لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کرلیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ایک خاتون کو کار سواروں نے جبری طور پر کار میں سوار کروایا اور ساتھ لے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان ایک خاتون کو زبردستی پکڑ کر کار میں ڈال رہے ہیں۔

ملزمان خاتون کو اغوا کرکے موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے مغوی خاتون کے بھائی امین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق میری بہن کو سابق بہنوئی فیاض نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق بہن کو 6 ماہ قبل طلاق ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025