شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کیلئے پی آئی سی سے واپس جیل منتقل کردیا گیا

شائع May 24, 2025
رہنما پی ٹی آئی کو 17 مئی کو دل کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
رہنما پی ٹی آئی کو 17 مئی کو دل کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) سے واپس جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا اب تک علاج مکمل نہیں ہوا، اس کے باوجود ان کے موکل کو ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کے لیے منتقل کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو دوبارہ ہسپتال منتقل کیا جائے گا یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

یاد رہے کہ 17 مئی 2025 کو پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی کو نماز فجر کے بعد ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا تھا، طبیعت بگڑنے پر ابتدائی طور پر جیل کے ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا معائنہ کیا اور ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

جیل حکام نے ڈاکٹر کی سفارش پر شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی لے جایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025