پاؤں دبانے اور کھانا کھلانے والے مرد سے شادی کروں گی، سحر ہاشمی

شائع May 24, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی نے کہا ہے کہ جو مرد ان کے پاؤں دبائے گا، جو انہیں اپنے ہاتھ سے کھانا کھلائے گا اور جس کو اچھی چائے بنانی آتی ہوگی، وہ ان سے شادی کریں گی۔

اداکارہ نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے ہونے والے ممکنہ شریک حیات سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی چار بہنیں اور دو بھائیں ہیں اور تقریبا تمام شادی شدہ اور بچوں والے ہیں اور وہ بھی ان کے لیے کبھی کبھار والدین والا روپ اختیار کرلیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان پر شادی کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، تاہم اس باوجود والد نے ان سے دو سے تین بار شادی کا پوچھا ہے لیکن کبھی دباؤ نہیں ڈالا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ والدین کی پسند سے شادی کریں گی، انہوں نے کبھی پسند کی شادی کا نہیں سوچا۔

سحر ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ محبت کے بجائے ذہنی ہم آہنگی اور خیالات ملنے پر یقین رکھتی ہیں، ان کی نظر میں وہی شخص بہترین شریک حیات ہوسکتا ہے جس کے خیالات آپ سے ملتے ہیں اور آپ سے دوستانہ رویہ رکھے۔

ان کے مطابق محبت عارضی شے ہے، محبت کسی سے بھی ہوسکتی ہے اور محبت ہوجانے کا مطلب ذہنی ہم آہنگی ہونا یا خیالات کا ایک جیسا ہونا نہیں ہوتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ باقی لڑکیوں کی طرح بچپن میں وہ بھی یہی سوچتی تھیں کہ بڑے ہوکر دلہن بنوں گی لیکن اب ان کی ترجیحات دوسری ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سحر ہاشمی نے کہا کہ لڑکا پسند آجانے پر وہ کبھی بھی شادی کر سکتی ہیں، وہ کام اور کیریئر کی وجہ سے شادی میں تاخیر نہیں کریں گی اور ہر کسی کو ایسا ہی کرنا چاہیے۔

ان کے مطابق بعض اوقات شادی کرنے یعنی دو افراد کے ملنے سے نصیب مزید اچھا ہوتا ہے، اس لیے وہ ذہنی طور پر تیار ہیں کہ اگر انہیں اچھا لڑکا مل گیا تو وہ کسی بھی وقت شادی کرلیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں بڑی بہن طعنے دیتی ہیں کہ تم ہر وقت ’مسٹر پرفیکٹ‘ کی باتیں کرتی ہوں، کیا تم ’مسز پرفیکٹ‘ ہو؟

کس طرح کے لڑکے سے شادی کریں گی کہ جواب میں سحر ہاشمی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ جس لڑکے کو چائے بنانی آتی ہو وہ اس سے شادی کریں گی۔

سحر ہاشمی نے مزید کہا کہ جو لڑکا انہیں اپنے ہاتھ سے کھانا کھلائے گا اور جو ان کے پاؤں دبائے گا، وہ اس سے شادی کریں گی۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا شریک حیات غصہ والا نہ ہو، کیوں کہ انہیں خود بہت غصہ آتا ہے، اس لیے صابر مرد سے شادی کروں گی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025