الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں، سلمان اکرم راجا

شائع May 24, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلا کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

وکلا کنونشن میں سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر لاہور ہائیکورٹ بار، صدر کراچی بار ایسوسی ایشن، اسلام آباد ایسوسی ایشن سمیت دیگر وکلا رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے اوپر جھوٹ پر مبنی نظام مسلط کردیا گیا ہے، الیکشن لوٹنے کے بعد ہماری عدالتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی۔

پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان کا کہنا تھا کہ ہمارا عدالتی نظام بے معنی ہو کر رہ گیا، یہ ہم پر فرض ہے آئین کے لیے کھڑے ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایک پپٹ ہے، شہباز شریف کو خود کو وزیر اعظم کہتے ہوئے خود کو شرم آنی چاہیے، جس نے 26ویں ترمیم کے لیے ووٹ ڈالا ان کے نام سیاہ باب میں لکھے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025