کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

شائع May 24, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی، نجی ائیرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی اور طیارے کو طوفان کے باعث شدید جھٹکے لگے۔

خوف سے مسافر چیختے رہے تاہم پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا جب کہ ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی واپس بھیج دیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی طیارے میں سوار تھے۔

علاوہ ازیں، اسلام اباد سے لاہور پہنچی پرواز بھی کراچی منتقل کر دی گئی جب کہ شدید طوفان کے باعث کراچی کی دو پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہے۔

دوسری جانب، سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی کے دوران حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ادھر، آندھی کے باعث تحصیل ڈسکہ اتحاد ٹاون میں عارضی چھت گرنے سے خاتون زخمی ہوگئیں، چیمہ پل کے قریب دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا جب کہ ڈسکہ گلوٹیاں موڑ گھر کی دیوار گرنے سے خاتون زخمی ہوئیں۔

لودھراں میں تیز آندھی کے باعث مکئی کی فصل میں آگ لگ گئی، ریکسیو ٹیمیں موقع پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم مسلسل آندھی کے باعث فائر فائٹرز کو مشکلات درپیش ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025