ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 مئی سے شروع، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا 10 رکنی گروپ لاہور پہنچ گیا
پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا 10 رکنی گروپ لاہور پہنچ گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 10 رکنی گروپ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں، 10 رکنی دستے میں حسن محمود، محمد تنویر اسلام، پرویز حسین اور تنظیم حسن ثاقب سمیت دیگر سپورٹ اسٹاف ممبران شامل ہیں۔
بنگلہ دیشی ٹیم کے دیگر اراکین کل لاہور پہنچیں گے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا گیا۔
بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، حنیف ملک بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکی بولنگ کوچ، محمد مسروف فیلڈنگ کوچ اور کلف ڈیکون فزیو تھراپسٹ ہوں گے ۔
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے کھلاڑی آج اتوار کو لاہور میں رپورٹ کریں گے، پی ایس ایل فائنل کھیلنے والے کھلاڑی پیر کو قومی اسکواڈ جوائن کریں گے۔