وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور سوسائٹیز کیخلاف فوری آپریشن کا حکم

شائع May 25, 2025
وزیر داخلہ نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی
—فوٹو: ڈان نیوز
وزیر داخلہ نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی —فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور گھروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات، غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور گھروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ متعلقہ افسران صفر برداشت کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، شہریوں کی سہولت کے لیے متعلقہ افسران نئے اقدامات تجاویز کریں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنانے اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور دیگر اعلیٰ خکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت کی حدود میں متعدد سوسائٹیز بغیر اجازت ناموں (این او سی) کے تعمیر کی جاچکی ہیں، جو ماسٹر پلان کے مطابق تعمیر کیے گئے شہر کے انفرااسٹرکچر پر بوجھ بن رہی ہیں، یہ غیر قانونی سوسائٹیاں برسات اور قدرتی آفات کے دوران بڑے مسائل کی زد میں آسکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025