عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، یوسف رضا گیلانی

شائع May 25, 2025
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میری درخواست ہے حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف دے
—فوٹو: ڈان نیوز
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میری درخواست ہے حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف دے —فوٹو: ڈان نیوز

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، میری حکومت سے درخواست ہے اس بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ایکسپو سینٹر میں سولر انرجی کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عسکری قیادت نے جوہری قوت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، سیاسی اور عسکری قیادت نے مل کر جنگ میں کامیابی حاصل کی، ہمارے مؤقف کو پوری دنیا میں سراہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران جس تحمل سے لیڈر شپ اور افواج نے حکمت عملی بنائی، وہ قابل ستائش تھی، پاکستان کے اقدامات سے پوری دنیا میں اچھا پیغام گیا، جنگ میں فتح پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بھارت کے جھوٹے الزامات کے باوجود ہم نے تیسرے فریق سے تحقیقات کروانے کا کہا، جس پرہم نے پوری دنیا کو قائل کرلیا، بلوجستان میں بھارت کی مداخلت کا ایشو میں نے بطور وزیر اعظم اٹھایا تھا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سولر انرجی اور الیکٹرک گاڑیوں سے آلودگی کم ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، میری حکومت سے درخواست ہے اس بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہماری کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی بات مریم نواز اور پیپلز پارٹی سے بہت اوپر نکل گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025