فیصل قریشی، سونیا حسین کی ’دیمک‘ کی پروموشن کی تصاویر وائرل
فیصل قریشی، سونیا حسین اور ثمینہ پیرزادہ اپنی آنے والی بلیک ہارر فلم ’دیمک‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور ان کی پروموشن کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فلم کی ٹیم نے 25 مئی کو لاہور کے سینما میں پروموشنل تقریب میں شرکت کی، جہاں اداکاروں نے فلم کی کہانی اور کرداروں پر بات کی۔
پروموشنل تقریب کی سونیا حسین، فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزادہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں اور صارفین نے ان کی ہارر فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
’دیمک‘ کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا اور اس فلم کا مقابلہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ سے ہوگا۔
رافع راشدی کی ہدایت کردہ فلم ’دیمک‘ کی کہانی عائشہ مظفر نے لکھی ہے اور ان کی بطور لکھاری یہ پہلی فلم ہوگی۔
فلم کی میگا کاسٹ میں جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، فیصل قریشی اور ثمن انصاری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں ثمینہ پیرزادہ مرکزی مشکل کردار میں نظر آئیں گی۔
ٹریلر میں ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور سونیا حسین سمیت دیگر کے کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔
ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی فیصل قریشی، ان کی اہلیہ سونیا حسین اور ان کی والدہ ثمینہ پیرزادہ کے گرد گھومتی ہے۔
ٹریلر میں ثمینہ پیرزادہ کو مشکل کردار میں دکھایا گیا ہے جب کہ وہ بیٹے یعنی فیصل قریشی کو اہلیہ سونیا حسین کےخلاف بھی ورغلاتی دکھائی دیتی ہیں اور انہیں بتاتی ہیں کہ ان کی بیوی نے ان پر کالو جادو کر رکھا ہے۔
ٹریلر میں خوفناک مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جب کہ جاوید شیخ اور بشریٰ انصاری کے کردروں کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔
فلم کا عید پر باکس آفس پر میگا بجٹ فلم ’لو گُرُو‘ سے ہوگا اور شائقین پہلے ہی قیاس آرائیاں کرتے دکھائی دتے ہیں کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم باکس آفس پر راج کرے گی۔