• KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو نیشنل، سپر ہائی وے و دیگر شاہراہیں بلاک کریں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی

شائع May 26, 2025
— فوٹو: جماعت اسلامی / فیس بک
— فوٹو: جماعت اسلامی / فیس بک

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بدترین لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے سمیت دیگر اہم شاہراہیں بلاک کریں گے۔

جماعت اسلامی کے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے مطابق منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ 18، 18 گھنٹے لائٹ جا رہی ہے، کس طرح لوگ اپنی تعلیم حاصل کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ امتحانات ہو رہے ہیں، انٹر کے بچے کب پڑھیں گے، لوگ کرب سے گزر رہے ہیں، لوگ اذیت سے گزر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ اب وزیراعلیٰ ہاؤس یا گورنر ہاؤس نہیں بلکہ کراچی کی ساری شاہراہوں پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہے نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے، شاہراہ اورنگی، شاہرہ کورنگی یا شاہراہ پاکستان ہو، یہ ساری شاہراہیں بلاک کریں گے، اس لیے ضرورت ہے کہ وقت کی آواز کو سنا جائے، وقت کی آواز پر کان دھرا جائے، ایسا نہ ہو کہ کل پانی سروں سے اونچا ہو جائے اور پھر حکمرانوں کے پاس کوئی اور موقع نہ رہے اور ان کو بھاگنا پڑے۔

ادھر، ایک اور پوسٹ میں منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ، بجلی، پانی و دیگر مسائل کے حل کے لیے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026