• KHI: Clear 17°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 17°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

احد رضا میر اور عظمیٰ بیگ کی گلے ملنے کی ویڈیو پر مداح برہم

شائع May 27, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینئر اداکارہ عظمیٰ بیگ اور احد رضا میر کی جانب سے ایک تقریب کے دوران ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو تنقید کا سامنا ہے۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دونوں کو بے تکلفی سے گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دونوں نے سیلفی بھی بنائی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں گلے ملنے کے دوران کسی معاملے پر ایک دوسرے سے گفتگو بھی کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں مسلسل کافی دیر تک ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہوتے ہیں، جس وجہ سے صارفین نے ان کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

بعض صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عظمیٰ بیگ چند ڈراموں میں احد رضا میر کی والدہ اور یہاں تک کہ نانی کا کردار بھی ادا کر چکی ہیں اور اب شاید وہ گلے مل کر انہیں ان کے ڈرامے ’میم سے محبت‘ کی کامیابی کی مبارک باد پیش کر رہی ہیں۔

کچھ افراد نے انہیں طنز کا نشانہ بھی بنایا اور لکھا کہ ’آدم‘ اور ’نانی‘ ایک ساتھ ہیں جب کہ زیادہ تر صارفین نے احد رضا میر کے بجائے اداکارہ کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔

زیادہ تر خواتین نے تبصرے کرتے ہوئے عظمیٰ بیگ کے لیے لکھا کہ اداکارہ کا بس نہیں چل رہا، ورنہ وہ احد رضا میر کو اٹھا کر لے جائے۔

کچھ افراد نے اداکارہ کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اب بس کردیں، بہت ہوگیا جب کہ کچھ صارفین نے دونوں کے گلے ملنے کو مذہبی تعلیمات کے خلاف بھی قرار دیا۔

بعض افراد نے مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ آنٹی بیچارے احد رضا میر کو ڈرا رہی ہیں جب کہ کچھ افراد نے انہیں خدا سے معافی مانگنے کا مشورہ بھی دیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025