• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 18.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 18.3°C

کوہاٹ : دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، 7 مسافروں کو بچالیا گیا، 2 لاپتا

شائع May 28, 2025
غوطہ خور دو مسافروں کو تلاش کررہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
غوطہ خور دو مسافروں کو تلاش کررہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

دریائے سندھ میں کوہاٹ کے قریب کشتی الٹ گئی، 7 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 2 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق بدھ کو کوہاٹ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے اس میں سوار مسافر ڈوب گئے جن میں سے سات افراد کو بچا لیا گیا جبکہ دو لاپتا ہو گئے۔

خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ دریائے سندھ میں خوشحال گڑھ کے مقام پر ایک کشتی ڈوب گئی، مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے سات مسافروں کو بچا لیا گیا جبکہ لاپتا دو افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو 1122 نے مزید بتایا کہ کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک کی ٹیمیں اس سرچ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، جس کی قیادت کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر عارف خٹک کر رہے ہیں۔

اس سے قبل مئی میں پولیس اور ریسکیو ذرائع نے بتایا تھا کہ اٹک میں دو مختلف واقعات میں دریائے سندھ میں دو بہن بھائیوں سمیت 4 افراد ڈوب گئے تھے۔

گزشتہ سال اپریل میں بھی نوشہرہ ضلع میں کنڈ پارک کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025