پنجاب: ایم ایس بننے کیلئے ڈاکٹرز کی جانب سے جعلی تجربہ سرٹیفکیٹ اور ڈگریاں جمع کرائے جانے کا انکشاف

شائع May 28, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں ایم ایس بننے کے لیے ڈاکٹرز کی جانب سے جعلی تجربہ اور ڈگریاں جمع کروائےجانےکاانکشاف ہوا ہے، محکمہ صحت پنجاب نے دس ڈاکٹرز سے وضاحت طلب کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے سرکاری اسپتالوں میں ایم ایس بننے کے لیے جعلی تجربہ اور ڈگریاں جمع کروانے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

اس سلسلے میں دس ڈاکٹروں سے وضاحت طلب کی گئی ہے جن میں عزیز بھٹی اسپتال گجرات کے ایم ایس ڈاکٹر ایاز ناصر ، نشتر اسپتال ملتان کے ڈاکٹر حسنین رضا اور ڈاکٹر لبنیٰ، شاہدرہ اسپتال لاہور کے ڈاکٹر رضوان حبیب شامل ہیں۔

ان کے علاوہ لیڈی ولنگڈن اسپتال لاہور کے ڈاکٹر شہروز خان اور قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی ڈاکٹر سمیرا سے بھی وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔

شوکاز نوٹس کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بننے کے لیے ان ڈاکٹروں کی جانب سے پبلک ہیلتھ ڈپلومہ تجربے میں دکھایا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب نے کہا کہ جواب یا حقیقی تجربہ جمع نہ کروانے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025