ایمن خان کی تیسری بار ’حمل‘ سے ہونے کی افواہیں
اداکارہ ایمن خان کی نئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد تیسری بار ان کے اُمید سے ہونے کی افواہیں پھیل گئیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک کلاتھنگ برانڈ کی تقریب میں شرکت کی، جس میں وہ سیاہ لباس میں دکھائی دیں۔
تقریب کے دوران اداکارہ کی بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان کے تیسری بار ’حاملہ‘ ہونے کے دعوے کیے اور انہیں مبارک باد دینے لگے۔
ان کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں انہیں دوپٹے کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے جب کہ بظاہر وہ حمل سے نظر نہیں آتیں، تاہم بعض خواتین صارفین نے نوٹ کیا کہ اداکارہ ممکنہ طور پر اُمید سے ہیں۔
ایمن خان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد خصوصی طور پر خواتین مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
زیادہ تر خواتین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے ہاں بیٹا ہونے کی دعائیں کیں اور لکھا کہ اب اداکارہ کے ہاں ایک بیٹا بھی ہونا چاہیے۔
کچھ خواتین صارفین نے لکھا کہ اداکارہ جب بھی حمل سے ہوتی ہیں تو ان کے چہرے پر نور اتر آتا ہے، وہ زیادہ خوبصورت ہوجاتی ہیں۔
جہاں صارفین نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وہیں صارفین نے ان کی خوبصورتی اور انداز کی بھی تعریفیں کیں۔

اپنے تیسری بار ’اُمید‘ سے ہونے کی افواہوں پر تاحال ایمن خان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
اداکارہ کے ہاں اگست 2023 میں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، ان کے ہاں اگست 2019 میں پہلی بیٹی ہوئی تھی۔
ایمن خان نے ساتھی اداکار منیب بٹ سے 2016 میں شادی کی تھی، رشتہ ازدواج میں بندھنے سے قبل دونوں کے درمیان کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے۔
ایمن خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کے دو سال بعد اب ان کے ہاں تیسرے متوقع بچے کی پیدائش کی چہ مگوئیاں ہیں۔