’شبانہ‘ فیم اونیجا اینڈریو کی پاکستانی کھانوں کی تعریفیں
امریکا سے پاکستان آنے کے بعد وائرل ہونے والی امریکی خاتون اونیجا ایںڈریو رابنسن کی جانب سے پاکستانی کھانوں کی تعریفیں کرنے اور کراچی کو پسندیدہ شہر قرار دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اونیجا اینڈریو رابنسن 2024 کے اختتام پر ایک پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان آئی تھیں، جہاں وہ چند ماہ قیام کے بعد فروری کے اختتام پر واپس امریکا روانہ ہوئی تھیں۔
اپریل میں امریکا پہنچنے کے بعد انہوں نے خدمت کرنے پر پاکستانی قوم اور خصوصی طور پر سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
پاکستان پہنچنے کے بعد ہی اونیجا اینڈریو رابنسن سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں اور ان کا خاتون پولیس افسر شبانہ جیلانی سے اظہار محبت کا ڈائلاگ ’شبانہ آئی لو یو‘ خوب وائرل ہوا تھا۔
اب اونیجا اینڈریو رابنسن نے ایک پاکستانی نژاد امریکی سوشل میڈیا اسٹار سے بات کرتے ہوئے پاکستانی کھانوں کی تعریفیں کی ہیں، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
امریکی خاتون نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ پاکستانی شہر ’کراچی‘ ہے، جہاں انہیں پیار اور محبت ملی، پاکستانی لوگ انتہائی اچھے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں پاکستانی موسیقی پسند ہے جب کہ وہ اب بھی پاکستانی عوام اور پاکستان کو یاد کرتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا کوئی بھی کھانا برا نہیں، انہوں نے ایسا کوئی کھانا نہیں کھایا جو انہیں پسند نہ آیا ہوا، انہیں تمام پاکستانی کھانے پسند ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں سب سے زیادہ ’بریانی‘ پسند ہے جب کہ ’چکن قیمہ اور انڈہ پراٹھا‘ بھی انہیں پسند ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں تمام پاکستانی کھانے پسند ہیں، تمام کھانے اچھے تھے۔
اونیجا اینڈریو نے کہا کہ انہیں پاکستانی دودھ پتی کے بجائے سلیمانی کڑک چائے پسند ہے۔
انہوں نے پاکستانی عوام سے اظہار محبت بھی کیا اور یہ بھی کہا کہ انہیں تمام پاکستانی لوگ یاد آتے ہیں۔













لائیو ٹی وی