• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں طوفان، شدید بارشوں کی ایڈوائزری جاری

شائع May 29, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ممکنہ موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سلسلے کے باعث اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں طوفان، تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔

جاری ایڈوائزری میں این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ آج شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی طوفان اور موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے جبکہ خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب اور جنوب مشرقی پنجاب میں ژالہ باری، آندھی اور شدید بارش کا امکان ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق خیبر پختونخوا میں پشاور، چاسدہ، صوابی اور مردان میں ژالہ باری، آندھی اورشدید بارش متوقع ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں رحیم یار خان اور صادق آباد کے علاقوں میں شدید بارش، آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور وادی نیلم میں بھی آندھی، طوفان اور شدید بارش ہو سکتی ہے، مزید بتایا گیا کہ آزا د کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشیں لینڈ سلائیڈنگ کاباعث بن سکتی ہیں۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے عوام سے التماس کی ہے کہ طوفان اور شدید بارش کے دوران محتاط رہیں، اور خطرے سے دوچار علاقوں میں بارش کے دوران سفر سے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہواؤں اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، درختوں اور بل بورڈز سے دور رہیں، متوقع موسمی صورتحال کے دوران کھڑی فصلوں، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025