• KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm
  • KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm

سعودی عرب نے ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو رہا کردیا

شائع May 30, 2025
— فائل فوٹو: ایرنا
— فائل فوٹو: ایرنا

سعودی حکام نے حج سے قبل سعودی حکومت کے حوالے سے تنقیدی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرنے پر گرفتار کیے گئے معروف ایرانی عالم دین غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی خبر رساں ادارے ’ایسنا‘ نے تصدیق کی ہے کہ غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ ایرانی حکام کی پیروی میں ایران واپس آرہے ہیں۔

ایران نے کہا کہ گرفتاری کے بعد اس نے غلام رضا قاسمیان سے قونصلر سطح پر ملاقاتیں کیں۔ غلام رضا قاسمیان کی گرفتاری ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عمل میں آئی تھی جس میں انہیں سعودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس ویڈیو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حالیہ دور میں کی جانے والی سماجی اصلاحات پر اشارتاً تنقید کی گئی تھی۔

ریاض نے باضابطہ طور پر قاسمیان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی، تاہم تہران نے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے 2023 میں بیجنگ کی ثالثی میں ہونے والے ایران-سعودیہ تعلقات کی بحالی متاثر ہو سکتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے منگل کو ’ایکس‘ پر لکھا تھا کہ ایران کسی بھی ایسی کوشش کی شدید مذمت کرتا ہے جو خاص طور پر حج جیسے روحانی ماحول میں مسلم اتحاد کو نقصان پہنچائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ کسی کو بھی ہمارے برادر پڑوسی ممالک خصوصاً ایران اور سعودی عرب کے ترقی پسند تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے غلام رضا قاسمیان کی گرفتاری کو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے بیانات ان کی ذاتی رائے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025