• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

فرانس سے بذریعہ ٹرین تجارتی کھیپ افغانستان پہنچ گئی، طالبان

شائع May 30, 2025
— فائل فوٹو: آریان نیوز
— فائل فوٹو: آریان نیوز

فرانس سے ایک ریل تجارتی کھیپ لے کر افغانستان پہنچ گئی، جسے افغان طالبان حکومت نے یورپ کے ساتھ تجارتی رابطے مستحکم کرنے کی طرف ایک قدم قرار دیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ آمو کے مطابق افغان صوبہ ہرات کے طالبان گورنر کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خشک دودھ کی کھیپ فرانس سے ہرات-خف ریلوے لائن کے ذریعے افغانستان میں داخل ہوئی، جو مغربی افغانستان کو شمال مشرقی ایران سے جوڑتی ہے۔

جاری بیان میں طالبان نے اسے لاجسٹک کے حوالے سے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت افغانستان کو یورپ سے جوڑنے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، مزید بتایا کہ خف-ہرات ریل کوریڈور کے بڑھتے ہوئے استعمال سے علاقائی تجارت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور افغانستان، اس کے پڑوسیوں اور وسیع تر بین الاقوامی منڈی کے درمیان سامان کی نقل و حمل کو آسان بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ریلوے ایشیا اور یورپ کے درمیان ایک اہم زمینی پل کے طور پر افغانستان کے کردار کو تقویت دیتی ہے۔

اس اعلان کے باوجود افغانستان کے تاجروں کا ملک کے تجارتی بنیادی ڈھانچے میں چیلنجوں کے بارے میں خدشات کا اظہار جاری ہے، ان مسائل میں ریفریجریٹڈ ٹرانسپورٹ کی کمی، زیادہ ٹیکس اور کسٹم ٹیرف جیسی چیزیں شامل ہیں، جو برآمد کنندگان کے لیے بڑی رکاوٹیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 11 جون 2025
کارٹون : 10 جون 2025