بیوی سے صرف اجازت چاہیے، ہمایوں سعید کی خواہش پر ماہرہ خان حیران

شائع May 30, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ہمایوں سعید نے دلچسپ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف بیوی سے اجازت اور رضامندی چاہتے ہیں، انہیں اہلیہ سے باقی کچھ نہیں چاہیے، اداکار کی ایسی خواہش پر ماہرہ خان بھی حیران رہ گئیں

ہمایوں سعید آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، حال ہی میں انہوں نے ماہرہ خان کے ہمراہ ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیا، جس میں دونوں نے دلچسپ سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

محبت میں کیا تحفہ چاہیے؟ کہ سوال پر ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں چھوٹی چھوٹی چیزیں تحفے میں پسند ہیں، ساتھ ہی انہوں نے چوڑیوں کی مثال دی۔

اسی سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ انہیں بھی کچھ نہیں صرف بیوی کی اجازت چاہیے۔

اداکار نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اہلیہ انہیں کہیں کہ جا جو کرنا ہے، کرلے، گھوم پھر کر واپس گھر ہی تو آنا ہے۔

ہمایوں سعید کی ایسی خواہش پر ماہرہ خان بھی حیران رہ گئیں اور انہوں نے ساتھی اداکار کی خواہش پر اپنے چہرے کے تاثرات بھی تبدیل کردیے۔

محبت یا تعلقات میں گرین سگنل کے سوال پر ہمایوں سعید نے کہا کہ ان کے خیال میں یقین گرین سگنل ہوتا ہے۔

ان کی بات پر ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کی تعریفیں کیں اور کہا کہ اداکار بڑے ہوشیار ہیں، انہوں نے دونوں جوابات انتہائی حاضر دماغی سے دیے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پہلے ہمایوں سعید نے کہا کہ بیوی انہیں اجازت دے اور کہے کہ جو کرنا ہے، کرلے، گھوم پھر کر واپس آؤگے اور پھر جواب دیا کہ شریک حیات کی جانب سے یقین کرنا اچھے تعلقات کی نشانی ہوتی ہے، یعنی وہ چاہتے ہیں کہ بیوی انہیں اجازت دینے کے بعد بھی ان پر یقین کریں۔

دونوں اداکاروں کی جانب سے دلچسپ جوابات دینے اور ماہرہ خان کی جانب سے ہمایوں سعید کی خواہش پر حیرانگی کا اظہار کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025