• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

بھارت کی آبی دہشتگردی، دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی، ہیڈمرالہ سے اخراج صفر ہوگیا

شائع May 31, 2025
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

بھارت کی آبی دہشت گردی زور پکڑتی جارہی ہے، بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں مزید کمی ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے ہیڈ مرالہ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی آمد میں 37 ہزار 600 کیوسک کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج صفر کیوسک ہوگیا، 2 روزمیں ہیڈمرالہ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی آمد میں 91 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک رہ گئی، ہیڈامرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں گزشتہ روز پانی کی آمد 44 ہزار800 کیوسک تھی۔

ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب میں 2 روز قبل پانی کی آمد 98 ہزار 200 کیوسک تھی۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں بڑی کمی ہوئی تھی، ہیڈمرالہ میں دریائے چناب پر پانی کی آمد میں 54 ہزار 200 کیوسک کی کمی واقع ہوئی تھی۔

ترجمان واپڈا نے بتایا تھا کہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک رہ گئی، جب کہ جمعرات کو پانی کی آمد 98 ہزار 200 کیوسک تھی۔

ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 77 ہزار 500 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 52 ہزار کیوسک تھا، اسی طرح منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 39 ہزار 600 کیوسک، جب کہ اخراج 10 ہزار 800 کیوسک تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025