• KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C
  • KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں فتح کو پاکستان کے نام کردیا

شائع June 1, 2025
فوٹو:  اسکرین گریب، ارشد ندیم انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹو: اسکرین گریب، ارشد ندیم انسٹاگرام اکاؤنٹ

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے ارشد ندیم نے اپنی حمایت اور دعاؤں کے لیے قوم کا شکریہ ادا کیا اور یہ فتح پاکستان کے نام کی۔

آج انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ارشد ندیم نے کہا: ’ یہ آپ سب کی دعاؤں کی وجہ سے ہے کہ اللہ نے مجھے فائنل میں کامیاب کیا، اور پاکستان کو عزت دی، جب میں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ جیتا۔’

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپ سب کی دعاؤں اور میری اور میرے کوچ سلمان اقبال بٹ کی محنت کا نتیجہ ہے۔

ارشد ندیم نے مزید بتایا کہ وہ آج رات 10 بج کر 20 منٹ پر لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے۔

28 سالہ ارشد ندیم نے اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پیرس اولمپکس کے بعد یہ میرا پہلا مقابلہ تھا، اور اللہ نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز، ارشد ندیم نے بین الاقوامی مقابلے میں واپسی کی اور جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں مردوں کے جیولین تھرو فائنل میں 86.40 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے 50 سالوں میں یہ پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ ہندوستان کے سچن یادیو نے 85.16 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی اور جاپان کے یوتا ساکیاما نے 83.75 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا، یہ دونوں کھلاڑیوں کی ٹورنامنٹ میں بہترین ذاتی کارکردگی بھی تھی۔

قبل ازیں ارشد ندیم پیرس میں گذشتہ برس منعقد ہونےو الے اولمپک گیمز میں 92.97 میٹر کی زبردست تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ارشد ندیم جلد ہی ستمبر میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کی تیاری کے لیے انگلینڈ جائیں گے، یہ واحد بڑا ٹورنامنٹ ہے جہاں انہوں نے ابھی تک گولڈ میڈل نہیں جیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025