پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پولیس کی سرپرستی میں غنڈہ گردی کی گئی، شیخ وقاص
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولیس کی سرپرستی میں گنڈہ گردی کی جارہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سمبڑیال میں اج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، ہمارے جلسے میں لوگوں نے جس تعداد میں شرکت کی وہ ناقابل فراموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 کو جو کچھ ہوا تھا سیالکوٹ کے اس حلقے کا ووٹ بھی اس کی نظر ہوا تھا، یہ سیٹ 8 فروری کو بھی پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی تھی اور آج بھی برتری ہماری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ پر دوبارہ سے ڈاکا نہیں ہوا اس وجہ سے صبح سے لوگ باہر نکلے، لیکن مسلم لیگ (ن) کے غنڈوں نے وہاں غنڈا گردی کا ثبوت دیا، پولیس کی سرپرستی میں غنڈہ گردی کی گئی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہر پولنگ سٹیشن سے ہمارے لوگوں کو باہر نکل دیا گیا، ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا ہے، پولنگ سٹیشن 37 سے پی ٹی ائی کے لوگوں اور ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور یہ سب وہاں پولیس کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) والے ہر پولنگ اسٹیشن میں زبردستی گھس کر خود ٹھپے لگا کر ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، کل رات سے آر او آفس کی باہر کینٹرز کی دیواریں بنا دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سمبڑیال کا الیکشن پاکستان تحریک انصاف جیت چکی ہے، لوگوں کو ڈرایا گیا لیکن اس کے باوجود لوگ پی ٹی ائی کے ساتھ گھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے سوال ہے کہ آپ کا دور مکمل ہونے کے باوجود کیوں کام کررہے ہو، جو ہیلب لائینز ان لوگوں نے بنائے وہ کل سے مصروف رکھے گئے ہیں، صبح سے کسی بھی اسٹیشن پر کوئی چیک اینڈ بیلنس پالیسی نظر نہیں آئی۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ وردی کے اندر لوگوں کو تحفظ دینے کے بجائے خود غنڈا گردی میں مصروف ہیں، ہم اس ظلم کی بدمعاشی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کیمپس میں صبح سے لوگوں کا ہجوم تھا، ہمارا ٹرن آؤٹ زیادہ تھا جو سب کو نظر آیا، چند دنوں سے جو بھرم بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی وہ آج کے اس الیکشن نے کھوکھلا کر دیا۔
اس سے قبل، پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کے دوران کئی چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں، اور پیپلز پارٹی پھر سے عروج کی جانب بڑھ رہی ہے۔
سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ن لیگ کی بدمعاشی کسی صورت قابل قبول نہیں، ن لیگ کو تو شام کو فارم 47 کے ذریعے نتائج ملنے ہوتے ہیں، متراں والی پولنگ اسٹیشن پر سنگین بے ضابطگیاں رپورٹ ہو رہی ہیں اور لیگی کارکن عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔












لائیو ٹی وی