• KHI: Clear 19.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.2°C
  • ISB: Cloudy 11.7°C
  • KHI: Clear 19.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.2°C
  • ISB: Cloudy 11.7°C

ڈاکٹرنعمان نیازکا شعیب اختر کو قانونی نوٹس، فاسٹ باؤلر نے جواب دینے کا اعلان کردیا

شائع June 2, 2025
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

معروف صحافی و ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان قانونی جنگ تیز ہوگئی، ڈاکٹر نعمان نے سابق فاسٹ باؤلر کو لیگل نوٹس بھیج کر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

قانونی نوٹس کے مطابق شعیب اختر نے نعمان نیاز کے خلاف 25 مئی کو ایک آن لائن پروگرام میں نامناسب الفاظ کہے، ڈاکٹر نعمان نیاَز مایہ ناز سپورٹس جرنلسٹ اور اینکر بھی ہیں، شعیب اختر 14 دن میں نعمان نیاز سے معافی مانگیں، ورنہ سابق فاسٹ باؤلر کے خلاف عدالت میں ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنی بولنگ کی رفتار کی طرح ہی سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نعمان نیاز کے قانونی طور پر ناقص، بے بنیاد اور انا کو تسکین دینے والے قانونی نوٹس کو موصول کر لیا۔

لیگل نوٹس کا جواب دینے کے لیے سینئر قانون دان سلمان خان نیازی کی خدمات لے لیں، شعیب اختر نے اپنے وکیل کو لیگل نوٹس کا جواب تیار کرکے بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر نے تماشہ ویب سائٹ کے آن لائن اسٹریمنگ پروگرام ’ڈگ آؤٹ‘ میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمان نیاز کے بارے میں کہا تھا کہ ’ہمارے وقت میں مجھے پتا ہی نہیں ہوتا تھا کہ ہمارا کوچ کون ہے، دوسرا ہمیں یہ نہیں پتا ہوتا تھا کہ ہمارا مینجرکون ہے؟ ہمیں یہ پتا ہوتا تھا کہ ہمارے بیگ کمرے میں کیسے پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز ہمارے بیگ اُٹھاتا تھا تو ہم نے اسے بیگ اُٹھانے کے لیے رکھا ہوا تھا، ہمیں یہ پتا نہیں کہ وہ کمپیوٹر پر کچھ لکھتا رہتا تھا، وہ اینالسٹ تھا لیکن پتہ نہیں کیا اینالسٹ تھا ؟ اس (ڈاکٹرنعمان نیاز) کا پرائمری کام ہمارے بیگ اُٹھانا ہوتا تھا۔’

واضح رہے کہ اس سے قبل 2021 میں نعمان نیاز کی جانب سے لائیو شو کے دوران قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ساتھ تلخ رویہ اپنانے کا واقعہ ہوا تھا۔

26 اکتوبر کی شب کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کے دوران شعیب اختر پی ٹی وی اسپورٹس کے پروگرام ’گیم آن ہے‘ میں شریک ہوئے تھے۔

شو کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے ایک سوال کیا تاہم ان کے تجزیے کے دوران ہی اینکر نے تلخ رویہ اپناتے ہوئے انہیں شو چھوڑ کر جانے کو کہا تھا اور بعدازاں شعیب اختر شو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

بعد ازاں، ڈاکٹر نعمان نیاز نے سابق کرکٹر شعیب اختر سے براہ راست پروگرام کے دوران بدتمیزی کیے جانے پر معافی مانگ لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025