آئندہ مالی سال مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ 4 ہزار 83 ارب روپے رکھنے کی تجویز
آئندہ مالی سال ملک کا مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ 4 ہزار 83 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص کرنےکی تجویز ہے جبکہ وفاقی سرکاری اداروں کی سرمایہ کاری کا ہدف 288 ارب روپے مختص کیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2 ہزار 795 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ آئندہ مالی سال پنجاب کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1188 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
دستاویز سے مزید پتا چلتا ہے کہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ نئے مالی سال 887 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کا ترقیاتی بجٹ440 ارب روپے رکھنے کرنے کی تجویز ہے۔
اسی طرح نئے مالی سال میں بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 280 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال صوبوں کے نظر ثانی شدہ ترقیاتی بجٹ کاحجم 2 ہزار 358ارب روپے ہے، رواں مالی سال صوبوں کا اصل ترقیاتی بجٹ 2 ہزار 186 ارب روپے مختص کیا گیا تھا۔













لائیو ٹی وی