• KHI: Clear 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25°C
  • KHI: Clear 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25°C

وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، پاک-ایران دوطرفہ اقتصادی تعلقات کا جائزہ لیا گیا

شائع June 4, 2025 اپ ڈیٹ June 4, 2025 11:04pm
فوٹو: وزارت خارجہ، ایکس اکاؤنٹ
فوٹو: وزارت خارجہ، ایکس اکاؤنٹ

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت انٹرڈیپارٹمنٹل اجلاس ہوا جس میں پاک ایران دو طرفہ معاشی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہوں کے فروغ اور خصوصی طور پر سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبہ جات میں معاونت پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں باہمی احترام، مشترکہ مفادات، اور علاقائی استحکام کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت کی بھی توثیق کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026