پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے سے جامعہ کراچی زیر آب، واٹربورڈ کا عملہ غائب

شائع June 9, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

جامعہ کراچی میں 36 انچ پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے سے تین دن سے پانی کا ضیاع ہورہا ہے، جبکہ 84 انچ کی پائپ لائن میں سوراخ ہونےسے جامعہ کا بڑا حصہ زیر آب آگیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی میں36 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے سے قبرستان والا راستہ مکمل طور پر زیرآب آچکا ہے۔

دوسری جانب 84 انچ قطر والی پائپ لائن میں سوراخ ہونے سے جامعہ کراچی زیرآب آگئی ہے، 36 انچ کی پائپ لائن جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے گزشتہ تین دن سے پانی ضائع ہورہا ہے۔

واٹر بورڈ کا عملہ غائب ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے، اگر فی الفور پائپ لائنوں کی مرمت نہیں کی گئی تو جامعہ میں موجود قبریں ڈوب جانے کاخطرہ ہے۔

خیال رہے کہ ایک جانب کراچی کے مختلف علاقوں کو قلت آب کا سامنا ہے تو دوسری جانب پائپ لائنوں سے تین دن سے پانی ضائع ہو رہا ہے مگر واٹر بورڈ کا عملہ غائب ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025