• KHI: Sunny 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.5°C
  • KHI: Sunny 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.5°C

پنجاب میں ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

شائع June 9, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے گرمی کی لہر میں شدت کا الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق پنجاب میں 12 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران گرمی کی لہر میں شدت کا امکان ہے جنوبی پنجاب میں ہیٹ ویو 12 جون تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس دوران صوبے میں ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی جب کہ 12 جون تک درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سرگودھا میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی، شہر کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جب کہ لاہور، ملتان اور فیصل آباد سمیت میدانی علاقوں میں درجہ حرارت تقریباً 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں آئندہ چند روز کے دوران ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں اور تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔

علاوہ ازین، ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025