پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل طلب، وفاقی بجٹ پر غور کیا جائے گا

شائع June 9, 2025
اسپیکر ایاز صادق — فائل فوٹو: قومی اسمبلی
اسپیکر ایاز صادق — فائل فوٹو: قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل شام 4 بجے طلب کرلیا جس میں وفاقی بجٹ 26-2025 پر غور کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق مشاورتی اجلاس کل شام 4 بجے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا جس میں قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

مشاورتی اجلاس کے لیے اپوزیشن اراکین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اسد قیصر، زرتاج گل، بیرسٹرگوہر ، عامر ڈوگر، ریاض فتیانہ کو شرکت کی دعوت دی گئی۔

علاوہ ازیں، جے یو آئی (ف) کے نور عالم خان، مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق، مسلم لیگ کے حسین الٰہی اور نیشنل پارٹی کے پولین بلوچ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اعجاز حسین جاکھرانی، نوید قمر، شازیہ مری اور شہلا رضا بھی شریک ہوں گے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد اور نزہت صادق کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، رانا تنویر حسین، عطا اللہ تارڑ، طارق فضل چوہدری اور خالد مگسی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا جس کی منظوری کے لیے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025