مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا قومی اقتصادی سروے پر رد عمل
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے قومی اقتصادی سروے پر رد عمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ معاشی شرح نمو 2.7 فیصد نہیں بلکہ منفی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے معاشی شرح نمو 2.7 فیصد ہونے کو مسترد کردیا۔
انہوں نے معیشت میں بہتری کے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 23-2022 میں شرح نمو 0.2 فیصد تھی، 24-2023 میں معاشی شرح نمو ڈھائی فیصد ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت کے اعداد وشمار پر بھی یقین کرلیا جائے تو 3 سالوں کی شرح نمو صرف ڈیرھ فیصد بنتی ہے، جو ہماری آباری بڑھنے کی شرح سے انتہائی کم ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں قومی اقتصادی سروے 25-2024 پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ عالمی مجموعی پیداوار کی شرح میں کمی آئی ہے اور گلوبل جی ڈی پی نمو 2.8 فیصد ہے، تاہم ملکی مجموعی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جی ڈی پی میں اضافہ معاشی ترقی کی علامت ہے۔













لائیو ٹی وی