تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑا ریلیف، ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی تجویز

شائع June 10, 2025
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ تنخواہ دار افراد کے لیے تمام ٹیکس سلیبز میں نمایاں کمی کی گئی ہے تاکہ ان پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت نے سالانہ 6 سے 12 لاکھ روپے تنخواہ والوں کے لیے ٹیکس کی شرح کو ایک فیصد مقرر کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس کی رقم کو 30 ہزار روپے سے کم کر کے صرف 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح 22 لاکھ روپے تک کی سالانہ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ 22 سے 32 لاکھ روپے کی تنخواہ والوں کے لیے ٹیکس کی شرح کو بھی 25 فیصد سے کم کر کے 23 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025