بجٹ 26-2025: جائیداد کی خریداری پر ٹیکسوں میں کمی کا اعلان

شائع June 10, 2025
— فائل فوٹو/ڈان
— فائل فوٹو/ڈان

حکومت نے بجٹ 26-2025 میں جائیداد کی خریداری پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ کا بجٹ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں تعمیرات کے شعبہ کا بہت اہم حصہ ہے، ہمارے بڑی صنعتوں کی پیداوار کا انحصار تعمیرات کے شعبے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے شعبے کی اقتصادی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس لیے جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 4 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد اور 3.5 فیصد سے کم کر کے 2فیصد اور 3 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تعمیرات کے شعبے کے بوجھ کو مزید کم کرنے کے لیے کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر گزشتہ سال عائد کی جانے والی 7 فیصد تک کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے 10 مرلے تک گھروں اور 2 ہزار اسکوائر فٹ تک کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ متعارف کرایا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025