’مثبت بجٹ‘ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار کی تاریخی حد عبور کرگیا

شائع June 11, 2025
11 ارب 56 کروڑ 30 لاکھ 37 ہزار روپے مالیت کے 24 کروڑ 30 لاکھ 97 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا — فائل فوٹو: کینوا
11 ارب 56 کروڑ 30 لاکھ 37 ہزار روپے مالیت کے 24 کروڑ 30 لاکھ 97 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا — فائل فوٹو: کینوا

سرمایہ کاروں کی جانب سے بجٹ تفصیلات کو مثبت لیے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان جاری ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 328 پوائنٹس یا 1.91 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 328 پوائنٹس یا 1.91 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، جو آخری کاروباری روز ایک لاکھ 22 ہزار 25 پوائنٹس پر پہنچا تھا۔

بدھ کے روز کاروبار کے دوران 476 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، 312 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 148 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی، 16 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مجموعی طور پر 42 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 95 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں اضافے کی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس میں بھی 679 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025