محمد عاصم خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی مقرر، کابینہ اراکین کی تعداد 34 ہوگئی

شائع June 11, 2025 اپ ڈیٹ June 11, 2025 07:03pm
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

خیبرپختونخوا کی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے محمد عاصم خان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔

محمد عاصم خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پور کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے، جس کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ کے ممبران کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے محمد عاصم خان کی بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نئی تقرری کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں 15 وزرا، 4مشیران اور 15 معاون خصوصی ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026