بجٹ میں زراعت کا شعبہ بری طرح نظر انداز کیا گیا، شیخ وقاص اکرم
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بجٹ میں زراعت کا شعبہ بری طرح نظر انداز کیا گیا اور کسانوں کو کچھ نہیں دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکر م کا کہنا تھا کہ حکومت تین سال سے کسانوں سے بدلہ لے رہی ہے کیونکہ کسانوں نے عمران خان کا ساتھ دیا تھا، کسان فصلوں کےکم نرخ، مہنگی کھاد، مہنگے ٹریکٹر سے پریشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں زراعت کے شعبے کو بری طرح نظر انداز کیا گیا، کسانوں کو کچھ نہیں دیا گیا، یہاں تک کہ مشکلات کا شکار کسان پر سولر جی ایس ٹی بھی لگا دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس بجٹ میں کسان پیکج نہیں رکھا گیا، کسان کو کھاد ٹریکٹر کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی، ملک میں زراعت کی ترقی نہ ہونے کی برابر ہے، جو کسان دشمن ہے وہ درحقیقت پاکستان کا دشمن ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد کمی ہوئی ہے، ملک میں کسانوں کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں زراعت کے شعبوں میں اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ہم پوچھتے ہیں اس اربوں روپے کے نقصان کا ذمہ دار کون ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا ہم کپاس کی برآمدات پر فخر کرتے تھے، آج کپاس بھی بحران کا شکار ہے، کسان کو کھاد ٹریکٹر کی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔













لائیو ٹی وی